پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔

محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم بھی  کمیٹی کی معاونت کیلئے موجود رہی ، ملک کے کئی شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول ہوئی ۔

سعودی عرب اور امارات میں نجی ملازمین کیلئے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

کل پاکستان میں یکم ذوالحج ہوگی ، عیدالاضحیٰ 29جون کو منائی جائیگی،

یاد رہے کہ گزشتہ شب سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آیا تھا۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی۔یوم عرفہ 27جون منگل کوہوگا۔

رویت ہلال بِل منظور، چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر قید اور جرمانہ

دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں گزشتہ شب  ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔

 

 


متعلقہ خبریں