خالصتان ٹائیگر فورس کے سابق سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کینیڈا میں قتل

خالصتان ٹائیگر فورس کے سابق سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کینیڈا میں قتل

ٹورنٹو: سکھوں کی خالصتان تحریک کی حامی شاخ سے منسلک رہنے والے عہدیدار ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا ہے۔

سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

مؤقر بھارتی اخبارات کے مطابق واقعہ اتوار کی رات کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں پنجابی آباد ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم افراد نے ہردیپ سنگھ کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گوردوارے کے اندر موجود تھے، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈال دیا

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ بھی رہے تھے، وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو کم از کم چار کیسز میں مطلوب تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علیحدگی پسند گرپتونت سنگھ کی جانب سے ان کو ایس ایف جے کے لیے کینیڈا میں نمائندہ مقرر کیا گیا تھا اور ان کو ریفرنڈم مہم کے لیے کام کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

بھارتی درخواست مسترد،انٹرپول کاخالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےسے انکار

مؤقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ہردیپ سنگھ نجار کی عمر 46 برس تھی اور وہ جالندھر بھار سنگھ پورہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔


متعلقہ خبریں