عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا


پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکے حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

اس حوالے سے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 20 جون کو متوقع ہے۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں