ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی میں ذوالحج کا چاند نظر نہ آیا

EID MOON

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ پیشگوئی کردی گئی

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا.

ذوالحجہ وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے اس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

علاوہ ازیں اسی ماہ جانور کی قربانی کی جاتی ہے، یہ قربانی اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔

تمام عالمین کے پرودرگار نے حضرت ابراہیمؑ کو سخت امتحان میں پورا اترتے پایا تو معجزہ دکھایا اور بیٹے حضرت اسماعیل کی جگہ چھری پھیرنے کے عین وقت دنبہ نمودار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی یاد میں مسلمان ہر سال ذوالحجہ کو اونٹ، گائے، بکرا یا دنبے کی قربانی دیتے ہیں۔

 

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں