ندیم افضل چن کا پنجاب میں ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کا مشورہ

فائل فوٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی میٹنگ میں یہ مشورہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کا پنجاب میں زیادہ فائدہ ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ رواداری رہنی چاہیے، اس وقت سیاست گندی ہوچکی ہے۔ اس وقت پنجاب میں بیوروکریسی ن لیگ کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بے بس ہیں، تگڑے وزیراعلی نہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

استحکام پاکستان پارٹی کی تشکیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جماعت میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جن کی عوام میں کوئی قدر نہیں۔ جہانگیر ترین کے ساتھ احترام کا تعلق ہے لیکن اِنکی جماعت میں تمام وہ لوگ ہیں جنہوں نے گزشتہ وفاقی کابینہ میں جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسے پی ٹی آئی 3 سال پہلے چھوڑ دی تھی لیکن موجودہ حالات میں کبھی پارٹی نہ چھوڑتے۔ ایسی صورتحال میں وہ جیل جانے کو ترجیح دیتے اور جیسے انکے لیڈر بھاگ رہے ہیں ایسے نہ بھاگتے۔

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وگٹ گرا دی

اکتوبر میں عام انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں جبکہ اتحادی جماعتوں کی خواہش ہے الیکشن نہ ہوں۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ ‘میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ سیاست چھوڑ دوں۔ جمہوریت، رول آف لاء اور لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر پا رہا۔’


متعلقہ خبریں