یوگنڈا، اسکول پر حملہ، طلبا سمیت 40 ہلاک


کمپالا: یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 37 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول میں 5 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشتگرد 6 افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 38 طلبا، ایک گارڈ اور دیگر 2 افراد شامل ہیں جنہوں اسکول کے باہر گولیاں ماری گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، پولیس کا بدترین تشدد

دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے دوران اسکول کو آگ بھی لگا دی گئی جس کی وجہ سے متعدد طلبا جل کر ہلاک ہوئے۔

یوگنڈا حکومت کی جانب سے کانگو میں سرگرم داعش کے حمایت یافتہ گروپ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ وزارت دفاع یوگنڈا کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں