بھارت نے مسلمانوں پر مظالم کی دستاویزی فلم رکوا دی


نئی دہلی: بھارتی عدالت نے مسلمانوں پر مظالم کی دستاویزی فلم کو نشر کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی نشریاتی ادارے کی جانب سے “مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے نفرت انگیز مظالم” پر مبنی دستاویزی فلم کو بھارتی عدالت نے نشر ہونے سے روکا۔

رپورٹ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے دھیر کمار نامی شخص کی جانب سے درخواست دائر کرنے پر مسلمانوں کے ساتھ نفرت انگیز مظالم سے متعلق دستاویزی فلم کو ریلیز ہونے سے روکنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے سفارتخانہ کھولنے کا معاہدہ کر لیا

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ دستاویزی فلم ممکنہ طور پر مذہبی فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں