پی سی بی کا بولنگ کوچ کیلئے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر سے معاہدہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ ہو گیا۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مورنے مورکل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

اس سے پہلے عمرگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری بولنگ کوچ مقرر کر رکھا تھا تاہم اب سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہونی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا سری لنکا میں ہوگا

مورنے مورکل کے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے لگنے والے کیمپ میں بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں