راولپنڈی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی


راولپنڈی میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی جس کے بعد خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنـڈی شہر کی 42 یونین کونسلوں میں خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر خسرہ سے بچاؤ کی ٹارگٹڈ ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی، خطرناک ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

متاثرہ بچوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے 1000 سے زائد ہیلتھ اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

ادھرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے بیان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 42 تجربہ کار ڈاکٹروں سمیت 1156 کی تعداد میں طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

متاثرہ 42 یونین کونسلوں میں 19 سے 24 جون تک خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران بچوں کواس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کورونا سے بھی زیادہ مہلک وبا کیلئے تیار رہیں، ڈبلیو ایچ او

راولپنڈی سٹی کی 19، کینٹ کی 18، ٹیکسلا کی 5 اور رورل کی 10 یونین کونسلیں خسرہ سے متاثرہ ہیں، یہاں بچوں میں خسرہ کی علامات کے ساتھ سانس لینے میں دشواری بڑی علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں