دبئی میں آصف زرداری کا آپریشن کامیاب

فوٹو: فائل


سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا۔

سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی دعائوں سے آصف علی زرداری مکمل صحتیاب ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں ہیں۔

آصف زرداری نے سندھ کے ہر گھر کے لئے اہم اعلان کر دیا

علاوہ ازیں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا۔

انہوں نے یہ اعلان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اور کہا پی پی خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔

آصف علی زرداری نے ملاقات کے لیے آنے والے خواتین کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا 2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

9 مئی کی سازش نائن زیرو یا بلاول ہاوس میں ہوتی تو ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹو

سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی خواتین ونگ نے قومی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کارکنان کو ترجیح دینے پرزور دیا۔

ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ایک خاتون رہنما نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے پیپلزپارٹی میں ہیں لیکن ہر مرتبہ مخصوص نشستوں کی فہرست سے ان کا نام نکال دیا جاتا ہے۔

عوام کو زرداری، نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چودھری

سابق صدر پاکستان آصف زرداری سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی رہنما ثمینہ خالد گھرکی نے کہا خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام روشن ہے۔


متعلقہ خبریں