چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ishaq dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے ایک ارب ڈالر آج موصول ہو جائیں گے، یہ وہ رقم ہے جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے،چین کے سو اپ معاہدے کے تحت بھی ڈالر آئیں گے۔

آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی جس کو پورا کر رہے ہیں،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ہماری طرف سے تمام انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہپاکستان اپنے اثاثوں کے معاملے میں مضبوط حیثیت رکھتا ہے،ایک گیس پائپ لائن کا اثاثہ 50ارب ڈالر ہے جو پاکستان کے پاس ہے۔

چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دیدی

ریکوڈک منصوبے سے 6ہزار ارب حاصل کئے جا سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ چین سے پیشگی رول اوور کا بندوست کیا ہے،سیف ڈیپازٹ کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف عجیب سیاست ہو رہی ہے،نواں جائزہ فروری میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا،ہمارے پاس اثاثے ہیں۔

پاکستان کو بیرونی قرض کا مسئلہ ہے،پاکستان کو اپنی چادر میں رہ کر اخراجات کرنا چاہیے،پانچ سال پہلے بھی میری یہی لڑائی تھی،اس لڑائی کی وجہ سے جلا وطن رہا، انہوں نے کہاکہ ڈالر واپس اپنی اوقات میں آئے گا۔


متعلقہ خبریں