مکہ مکرمہ: پاکستان سے حج کے لیے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے اوکاڑہ کے نوجوان عثمان ارشد کو حج کا ویزہ مل گیا ہے۔
سائیکل پر حج کیلئے جانے والا پاکستانی نوجوان مدینے پہنچ گیا
عثمان ارشد نے اوکاڑہ سے مکہ تک 5400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا اور یہ سفر چھ ماہ 13 دنوں میں مکمل ہوا۔ وہ بلوچستان، ایران، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ انہوں ںے طویل سفر کی وجہ سے پاؤں میں پڑنے والے چھالوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور اپنا سفر جاری رکھا۔
4 بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام نکل آیا
عثمان ارشد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں ںے اس حوالے سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔
Alhamdulillah after crossing three borders, I have covered a distance of 5400 kilometers in six months and 13 days and reached Makkah. The journey that started on October 1st from Okara on foot has reached its end today. Allah I thank you millions of times for everything ❤️ pic.twitter.com/hei1AStxrE
— Usman Arshad (@usmanarshad63) April 13, 2023
واضح رہے کہ عثمان ارشد کے پاس صرف عمرہ کی ادائیگی کا ویزہ تھا لیکن پاکستان حج مشن کی کاوش کے نتیجے میں انہیں حج کا ویزہ مل گیا ہے۔
بابر اور رضوان سمیت کئی قومی کرکٹر رواں برس حج ادا کریں گے
ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج عبدالوہاب سومرو کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے عثمان ارشد کو حج ویزہ کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا، انہیں عازمین حج کی سرکاری رہائش گاہ میں ٹھہرایا گیا ہے، حج مشن عازمین کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت 70 ہزار عازمین حج پاکستان سے مکہ پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان سے پیدل نکلنے والے نوجوان نے عمرہ ادا کرلیا
واضح رہے کہ پاکستانی طالبعلم عثمان ارشد نے اپنے سفر کا آغاز یکم اکتوبر 2022 کو اوکاڑہ سے کیا تھا اور 13 اپریل 2023 کو وہ سعودی عرب پہنچے ہیں۔