روس سے آئے ایل پی جی کے ٹینکرز کو تاحال طور خم ٹرمینل پر کلیئرنس نہ مل سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ایل پی جی کے 11 ٹینکرز 4 روز سے طور خم ٹرمینل پر کھڑے ہیں، کسٹم ایجنٹ مجیب شنواری کے مطابق الیکٹرانک امپورٹ فارم کی شرط کے باعث کلئیرنس میں تاخیر کا سامنا ہے۔
پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی
کسٹم ایجنٹ کے مطابق پہلے پہنچنے والے 4 روسی ایل پی جی ٹینکرز کو طورخم ٹرمینل پر 22 دن بعد کلئیرنس ملی، مزید 11 ایل پی جی ٹینکرز 4 دن سے کلئیرنس ملنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔
مجیب شنواری کے مطابق کسٹم، ایف بی آر اور منسٹری آف کامرس ای آئی ایف فارم سے استثنیٰ کا حکم جاری کرے۔
کسٹم ایجنٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس شرائط کی وجہ سے امپورٹ کلیئرنس کا سفر طویل ہوا ہے۔