پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں شیڈول، پی سی بی نے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا غیر حتمی شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوگیا، پی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت سے متعلق پی سی بی، حکومت سے مشاورت کرے گا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل تک آئی سی سی سے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ شیڈول کا جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنے پر تحفظات ہیں۔ پی سی بی اس حوالے سے متعلقہ وزارت سے بات چیت کرے گا۔

ایشیا کپ 2023 سے متعلق پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے قریب

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ (بی سی سی آئی) کی جانب سے پاکستان کے ورلڈکپ کے میچز 5 مختلف وینیوز پر شیڈول کیے گئے ہیں۔ ان وینیوز میں احمد آباد، حیدر آباد، بنگلور، چنائی اور کولکتہ شامل ہیں۔

ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں