ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے نادرا کے چیئرمین کو ہٹانا اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے چیئرمین نادرا کے استعفے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘کیرم بورڈ کھیلنے سے اندرونی دباؤ اور ڈپریشن دور نہیں ہوتا۔ ووٹوں کے اِندارج کا وقت ہے، ایسے میں ساری نادرا کی ٹیم کو بدلنا سازش کی کڑی ہو سکتی ہے۔’

چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دیدیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کرواسکتی ہے اور چوروں سے نجات دِلواسکتی ہے۔ عدلیہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دِلواسکتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ غریب سمیت، صنعت کار اور آئی ایم ایف نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے۔ ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے اور وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیاده باشعور ہیں۔ میئر کے الیکشن میں ان کے ساتھ ہاتھ ہونے جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں