سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

کراچی: سندھ کا کیٹی بندر بند اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کی صبح ممکنہ طور پر سمندری طوفان پاکستان کے کیٹی بندر اور بھارت کے گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

سمندری طوفان، ساحلی دیہات خالی کرائے جانے کا عمل جاری

سمندر کی بھپری ہوئی لہروں سے بچاؤ کا ذریعہ بننے والے کیٹی بندر بند کی ٹوٹ پھوٹ سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جب کہ ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پہ کھڑی کردی ہیں۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے لیکن کئی اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔

طوفان بائپر جوائے کی پیش قدمی، سی اے اے نے بھی الرٹ جاری کردیا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کے ارد گرد ہوائیں 180 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ مشرق اور جنوب مشرق سے ہواؤں کا رخ کراچی کی جانب رہے گا۔

طوفان بائپر جوائے شدت اختیار کر گیا، ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے دوران حیدرآباد میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے کچرے سے بھرے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام دکھائی نہیں دے رہا ہے جو شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں