طوفان بائپر جوائے کی پیش قدمی، سی اے اے نے بھی الرٹ جاری کردیا

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

طوفان بائپرجوائے تقریبا 14/ 15جون کو پاکستان پہنچے گا، وارننگ جاری

اس ضمن میں ترجمان سی اے اے کے مطابق جاری کردہ الرٹ میں کیا گیا ہے کہ کراچی میں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، لہذا ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے یا کسی مضبوط چیز سے باندھا جائے۔

ترجمان کے مطابق جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کیلئے اضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں اور بین الاقوامی و ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤممکن بنایا جائے۔

سی اے اے کے ترجمان نے اسی حوالے سے بتایا ہے کہ جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے، بارش اور تیز ہواؤں کے دوران مختلف اقسام کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔

سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب سے 840 کلومیٹر دور، محکمہ موسمیات

جاری کردہ الرٹ کے تحت ایئر فیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اور اطراف میں موجود تمام برقی آلات کی فعالیت کو یقینی بنائیں، بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/ بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے والی ٹیم تیار رہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے تحت فالو می وینز کو کسی بھی ہنگامی حالات کےلیے متحرک رکھا جائے۔

خیبرپختونخوامیں آندھی اور طوفان،22 افراد جاں بحق، بنوں زیادہ متاثر

واضح  رہے کہ سی اے اے سے قبل محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں