لاہور: ساتویں ایشیا ویمن کرکٹ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے ٹورنامنٹ میں عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 37 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔
میچ میں کامیابی کی امید لیے میدان میں اترنے والی ملائشیا کی پوری ٹیم 30 کے اسکور پر ڈھیرہو گئی۔ ملایشین خواتین ٹیم کی دس کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہیں کر سکیں۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے پانچ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنا آئندہ میچ بھارت کے خلاف 9 جون کو کھیلے گی۔