انفارمیشن ٹیکنالوجی کو چھوٹی انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیا


انفارمیشن ٹیکنالوجی کو چھوٹی انڈسٹری کا درجہ دے دیا گیا ہے.

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی میں فری لانسر شعبے میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

آئی ٹی برآمدات پر انکم ٹیکس کی رعایتی شرح 0.25فیصد3سال برقرار رہے گی،آئی ٹی ایکسپورٹرز کو 50 ہزر ڈالر کاہارڈویئر ڈیوٹی فری منگوانے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافہ

اگلے سال برآمدات کاہدف 30 ارب ڈالر،ترسیلات زر کاہدف کا33ارب ڈالر ہے،اسلام آباد کی حدود میں آئی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح 15سے کم کر کے5فیصد کی جا رہی ہے۔

آئی ٹی کے شعبے میں قرضہ جات کی فراہمی کو ترغیب کیلئے بینکوں کو 20فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل،اگلے مالی سال میں 50ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو پروفیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں