بجٹ سے پہلے ایل این جی سستی، اوگرا نے نئی قیمت جاری کر دی

اوگرا

عوام کو بڑا ریلیف اوگرا نے خوشخبری سنا دی


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بجٹ سے پہلے ایل این جی سستی کر دی ہے، نئی قیمت بھی جاری کردی گئی ہے۔

اقتصادی سروے: صنعتی شعبہ سکڑ گیا، ڈالر اصل قیمت سے 40 سے 45 روپے مہنگا ہے، اسحاق ڈار

اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں جایر کردہ اعلامیے کے تحت جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

بجٹ 2023-24 ! 170 ارب کے اضافی ٹیکسز برقرار رہیں گے، 470 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں