لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ان پر ٹیکس لگاؤ، پنجاب کے بڑے بزنس مین اکٹھے ہوجائیں میں سرمایہ کاری کی گارنٹی دیتا ہوں۔

نواز شریف سب سے پاور فل ہیں، آصف زرداری کمال کے سیاستدان ہیں، اعتزاز احسن

انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آف ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کا خیال رکھا ہے، معیشت کی بہتری ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے، پاکستان میں اب بھی آگے جانے کی صلاحیت ہے، ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت ہے۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ 70 سال سے گوادر ہے، کسی کو نظر نہیں آرہا تھا، معیشت پانچ، دس سال کیلئے نہیں نسلوں کیلئے بنانی پڑتی ہے، میثاق معیشت پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گھر سے زیادہ جیل میں رہا ہوں۔

بجٹ 2023-24 ! 170 ارب کے اضافی ٹیکسز برقرار رہیں گے، 470 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھنے سے مسائل حل ہوتے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار پیسہ لگاتا ہے تو پیسہ لے کر بھی جاتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا ہمارے پاس افرادی قوت کے ساتھ ساتھ سب کچھ ہے، مائنڈ سیٹ سے نکل کر معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اصل بات یہ ہے کہ میثاق معیشت کیا جائے، چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا چین کا معاشی منصوبہ آئندہ 50 سال کیلئے ہے، معاشی منصوبہ بندی چند دنوں کیلئے نہیں سالوں کیلئے ہوتی ہے۔

وفاقی بجٹ کا حجم 14 ہزار 600 ارب روپے متوقع

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا میں نے جو ریٹ ایران سے لے کر دیا وہ کہیں سے اور نہیں ملے گا، یہاں اگر قطر سے مہنگی گیس آئے گی تو مہنگی بیچی بھی جائے گی، ماضی کی حکومتوں کو چارٹر آف اکانومی پر کام کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا نو آبادیاتی نظام کے معاشی طریقہ کار سے جان چھڑانا ہو گی، لوگ اس لئے یاد رکھے جاتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا میرا زیادہ تر وقت جیل میں گزرا ہے، برآمدات بڑھانے سے مسائل حل ہوتے ہیں، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، میں نے گوادر کا چین سے معاہدہ کیا، طویل پالیسیاں ہوں گی تو ہر آنے والی حکومت اس پر عمل کرے گی، ہمیں انفرادی کی بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔

صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، آصف علی زرداری

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان بھائیوں کی میزبانی کر رہا ہے، کاروباری افراد سے پیسہ کمانے کے بعد ٹیکس لیا جائے، پیپلز پارٹی 50 سال پرانی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے قائد کو کھویا ہے، جو کام کاروباری افراد کر سکتے ہیں وہ حکومت کو نہیں کرنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں