لوڈ شیڈنگ کالا باغ ڈیم کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش ہے، بلور


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلورنے الزام عائد کیا ہے کہ کالا باغ  ڈیم کا راستہ ہموار کرنے کے لئے جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان توڑنے والی پنجابی اشرافیہ سازش کر رہی ہے، ڈیم بنا تو ہم ڈوب جائیں گے، جو ہمیں ڈبوئے گا ہم اس کے ساتھ لڑیں گے، سندھ بھی ہمارا ساتھ دے گا۔

اے این پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے جسے دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ پھر اٹھایا گیا تو اے این پی عدالت جائے گی۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم پنجاب کے خلاف نہیں لیکن ہمارا حق نہ کھایا جائے، پنجاب ہمارے دریا سے روزانہ 45 ہزارکیوسک پانی اٹھا رہا ہے، پنجاب کو چاہئے کہ اپنے دریاؤں پر ڈیم  بنائے، انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کالاباغ ڈیم پر اپنی پوزیشن واضح کریں،


متعلقہ خبریں