اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شوٹ کرنے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی

اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شوٹ کرنے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی

لاہور: اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے ریونیو جنریٹ کرنے کیلئے پرموشن شروع کردی، اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر کمرشل شوٹ کرنے کیلئے فیس ادا کرنا ہوگی۔

اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب ڈرون طیارہ گر گیا

جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزی شاہ کے مطابق  فوٹو گرافی اور ویڈیو شوٹ کیلئے اورنج لائن ٹرین کے 26 اسٹیشنز میسر ہوں گے، اس مقصد کے لیے اسٹیشنز کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

شالامار گارڈن، باغبان پورہ، انارکلی، لکشمی چوک اسٹیشن اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں، ان اسٹیشنز پر شوٹ کیلیے دو لاکھ روپے پلس ٹیکس دینا ہوگا۔

جی ایم آپریشنز کے مطابق بی کیٹیگری کے اسٹیشنز پر شوٹ کیلئے ڈیڑھ لاکھ پلس ٹیکس دینا ہوگا جب کہ سی کیٹیگری کے اسٹیشنز پر شوٹ کیلئے ایک لاکھ روپے پلس ٹیکس فیس مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن بس کا آغاز کر دیا گیا

اس ضمن میں جی ایم آپریشنز نے واضح کیا گیا ہے کہ شوٹ سے تین دن قبل لیٹر پیڈ پر درخواست دینا ضروری ہوگا، درخواست کی منظوری کے بعد فیس بھرنی ہوگی، پھرعکس بندی کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں