عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی


پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کی 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کرینگے، عمران خان

کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی اراکین کے ساتھ بات چیت کر کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں