اقتصادی بحران ہے، چیئرمین ایف بی آر سے سخت ناراض ہوں، نئے ٹیکسز کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم (prime minister)

کراچی: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں ملک میں اقتصادی بحران ہے میں مانتا ہوں لیکن سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے؟

9 مئی کی سازش نائن زیرو یا بلاول ہاوس میں ہوتی تو ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے شہر قائد میں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا چئیرمین ایف بی آر سے میں سخت ناراض ہوں، نئے ٹیکسز لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کی ملک کیلئے بڑی خدمات ہیں، ایک سال جس طرح گزرا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے، اس دوران مہنگائی بڑھی ہے، ایک سال میں سیاسی عدم استحکام تھا جو آج بھی ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے اسے توڑ دیا، گزشتہ سال سیلاب نے ملک میں تباہی مچائی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، سیلاب کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی، کورونا کے دوران گیس کی قیمتیں زمین پر آچکی تھیں، جب تیل کی قیمتیں کم تھیں تو اس وقت سودے نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا آئی ایم ایف نے کڑی شرائط رکھی ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، دوست ممالک نے بغیر کسی شرائط کے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے تعاون کیا، دوست ممالک آج بھی پاکستان کیلئے بے پناہ اچھے جذبات رکھتے ہیں، چینی صد ر نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، صدق دل سے کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مل جائے۔

میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا پچھلے ایک سال میں تقسیم در تقسیم ہوئی، اس تقسیم نے پاکستان کو برباد کر کے رکھ دیا، پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد بنا، 47 کا پاکستان جن مقاصد کیلئے بنا تھا، وہ آج کہاں ہیں؟ اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا 9 مئی کو وہ ہوگیا جودشمن کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اور بھی کئی بڑے واقعات ہوئے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا، ماضی میں احتجاج بھی ہوتے رہے ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا سیاسی اور معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اگر ملک کی حالت بدلنی ہے تو ہمیں اپنی حالت بدلنی ہو گی، آپ وہ لوگ ہیں جو ملک کی حالت بدل سکتے ہیں، آج غریب آدمی پوچھتا ہے کہ کیا ایسی پالیسی بنائی گئی ہے جس سے بے روزگاری کم ہو؟

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں،قادر پٹیل

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں جذبات سے بھرا ہوا ہوں اور دل سے آپ لوگوں سے باتیں کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں