ملکی آبادی میں اضافے کا تناسب کچھ، کراچی میں کچھ اور، یہ سوالیہ نشان ہے، مفتاح اسماعیل

Miftah Ismail

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا ہے کہ مردم شماری میں بتائی گئی پورے ملک میں آبادی کی 3 فیصد گروتھ کیسے ہوسکتی ہے؟

مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار جاری

انہوں نے کہا 3 فیصد گروتھ کا مطلب ہے کہ ہر سال 90 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، موجودہ مردم شماری میں ابہام ہے،  میں سمجھتا ہوں کہ پورے پاکستان میں پھر سے مردم شماری ہونی چاہئے۔

مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ممکن نہیں ہے کہ ملک میں 3 فیصد گروتھ ہو اور 90 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہوں، پورے ملک میں آبادی میں اضافے کا تناسب کچھ جب کہ کراچی میں کچھ اور، یہ سوالیہ نشان ہے۔

مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان ایک خاص اشرافیہ کیلئے بنا ہے اور اسی کا قانون چلتا ہے۔


متعلقہ خبریں