بجٹ سے متعلق وزیر خزانہ کا بڑا بیان


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نیا بجٹ عوام اور کاروبار دوست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے یہ باتیں فنانس ڈویژن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیش کردہ بجٹ تجاویز پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وفاقی بجٹ 2023-24 کی بجٹ تجاویز پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ نیا بجٹ معیشت کے تمام شعبوں میں معاشی خوشحالی لائے اور مختلف شعبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم آن ریونیو طارق پاشا، چیئرمین ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن (آر آر ایم سی) اشفاق یوسف تولہ، سیکرٹری خزانہ، ایف بی آر کے چیئرمین، اور خزانہ کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں