ٹی وی نیٹ ورکس میں ہم کا بڑا اعزاز، پہلا عربی یوٹیوب چینل متعارف کرا دیا


ہم نیٹ ورک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیاہے، ہم نیٹ ورک اپنا عربیہ یو ٹیوب چینل شروع کرکے بڑا اعزاز حاصل کر لیاہے، کسی بھی پاکستانی ٹی وی نیٹ ورک کا عربی میں ڈب کئے گئے مواد پر مشتمل پہلا یوٹیوب چینل ہے۔ ہم ٹی وی اپنے عربی بولنے والے سامعین کو ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز عربی میں ڈب کرکے پیش کرے گا۔

ہم عربیہ پر سب سے پہلی اور اہم پیشکش شاہکار ڈرامہ پری زاد ہو گی، اس ڈرامے کے ڈائیلاگ اور احمد علی اکبر کی شاندار اداکاری نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیاتھا، اب ہم عربیہ پر عربی زبان میں پیش کیاجائے گا۔

ہم عربیہ عربی بولنے والے ناظرین کو پاکستانی ٹیلی ویژن کے بہترین ڈراموں تک رسائی فراہم کرے گاجو انہیں عربی زبان میں ڈب کرکے پیش کئے جائیں گے۔ دل دہلا دینے والے فیملی ڈراموں سے لے کر دلکش رومانوی داستانوں اور بہترین ٹی وی شوز کے ساتھ ہم عربیہ بہترین مواد کی نمائش کرے گا جس کا اصل کارکردگی کی صداقت اور جوہر کو برقرار رکھنے کے لئے باریک بینی سے ترجمہ اور ڈب کیا گیاہے۔

جنرل منیجر ہم ٹی وی انٹرایکٹو ڈیپارٹمنٹ راحیل بوریچہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فخر ہے کہ عرب سرزمین پر اپنے منفرد مواد کو پیش کرنے کی کوشش میں ہم سب سے آگے ہیں، انہوں نے اس موقع پر امید افزا کامیابی کی پیشگوئی بھی کی۔

عربیہ ہم بہترین کہانیوں، غیر معمولی کارکردگی اور قائل کرنے والی داستانوں کو پیش کرکے عرب ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا، ہم عربیہ یکم جون 2023ء سے یوٹیوب پر شروع ہو رہا ہے، جس میں پری زاد ڈرامہ کو عربی زبان میں پیش کیاجائے گا۔

دنیا بھر میں اردو زبان والے ناظرین کو ڈرامہ پری زاد نے اپنے سحر میں جکڑ لیاتھا، اس کے مضبوط ڈائیلاگ ناظرین کو ٹی وی کے سامنے سے اٹھنے نہیں دیتے تھے اب یہ ڈرامہ عربی ڈبنگ کے ساتھ ہم عربیہ پر عرب ناظرین کے پیش کیاجائے گا،ہم عربی کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں