جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

جسٹس فائز(justice faiz)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑے احکامات جاری کردئیے


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی ہے۔

قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا، عمران خان

اس ضمن میں ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد عرصے تکا جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پرگفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ججز کے درمیان ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔

سپریم کورٹ کا مطلب تمام ججز ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں