سابق آسٹریلوی کپتان انتقال کر گئے


آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان برائن بوتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ہفتے کے روز کہا کہ برائن بوتھ “انتہائی قابل احترام اور قابل تعریف” کھلاڑی تھے۔

ایشیا کپ ، پی سی بی نے نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

مڈل آرڈر بلے باز نے 1961 اور 1966 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 29 ٹیسٹ کھیلے جس میں انگلینڈ کے خلاف 1965-66 کی ایشز سیریز کے دوران دو بار بطور کپتان شامل تھے کیونکہ مستقل کپتان باب سمپسن ان دو میچوں کا حصہ نہیں تھے۔

انہوں نے 42.21 کی اوسط سے پانچ سنچریوں سمیت 1,773 رنز بنائے۔

بوتھ نے ہاکی بھی کھیلی اور 1956 کے میلبورن اولمپک گیمز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

سی اے کے سربراہ نک ہاکلے نے کہا کہ پوری کرکٹ کمیونٹی برائن کی بے حدعزت اور احترام کرتی تھی۔

انتقال پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں