عمران خان کی 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور

عمران خان

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

اے ٹی سی لاہور میں آج ظل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی جس پر عمران خان نے عدالت کو جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں۔

دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے۔ جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے مذمت کی، 10 مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے۔

عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

بعد ازاں اے ٹی سی لاہور کی طرف سے عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اے ٹی سی لاہور عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ 2 جون کو سنایا جائے گا۔

اس حوالے سے اے ٹی سی لاہور نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ اے ٹی سی لاہور کی عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔


متعلقہ خبریں