ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی


واشنگٹن: امریکی ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مونٹانا مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی۔

مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے قانونی بل پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ٹک ٹاک پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی۔

گورنر نے کہا کہ یہ قانون سازی مونٹانا کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اہم اعلان کر دیا

ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ یہ بل ایپلی کیشن پر غیر قانونی طور پر پابندی لگا کر مونٹانا کے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ہم مونٹانا کے اندر اور باہر اپنے صارفین کے حقوق کا دفاع کریں گے۔


متعلقہ خبریں