پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری رہائش گاہ سے پھر گرفتار

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری رہائش گاہ سے پھر گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری اور فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور وکیل ایمان مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ایمان مزاری نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ پنجاب پولیس نے شیریں مزاری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر لے گئی ہے۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں ہیں، ہمارے حوالے کیے جائیں، وزیر اطلاعات پنجاب

واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرانہیں رہائی ملی تھی۔


متعلقہ خبریں