اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات

اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں ملاقات کے بعد ممتاز کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیزیں بہتر ہوں گی۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں ہیں، ہمارے حوالے کیے جائیں، وزیر اطلاعات پنجاب

انہوں نے یہ بات سابق وزیراعظم عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی۔

عقیل کریم ڈھیڈی سے جب گفتگو کے دوران صحافیوں نے استفسار کیا کہ کیا وہ عمران خان کے لیے کوئی پیغام لے کر آئے تھے؟ تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا وہ کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے البتہ ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

عامر کیانی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ممتاز ویب سائٹ کے مطابق قبل ازیں عقیل کریم ڈھیڈی لاہور کے رائیونڈ روڈ پر معروف تاجر گوہر اعجاز کی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شریک ہوئے تھے جس میں میڈیا اور تعلیمی شعبے کے ممتاز بزنس مین میاں عامر محمود، انڈس اسپتال چلانے والے میاں احسان اور لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق چیئرمین الماس حیدر سمیت ایک درجن سے زائد کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے حوالے سے ایک اہم کاروباری شخصیت نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ہم لوگ اس لیے اکھٹے ہوئے کہ اس سے پہلے کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ جائیں تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر کاروباری افراد اپنا کردار ادا کر چکے ہیں، شرکائے اجلاس نے جہاں اپنے خدشات کا اظہار کیا وہیں تجاویز بھی پیش کیں۔

پاکستان بزنس کمیونٹی کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھنے کی تجویز

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر طے کیا گیا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے بالمشافہ ملاقات کریں گے، جن سے ملاقاتیں کی جائیں گی ان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، عمران خان، میاں نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور آصف علی زرداری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی درجہ حرارت کو جس حد تک بھی ہو سکا کم کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں