بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، نجم سیٹھی

najam sethi

نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کیوں ہٹایاگیا؟سابق چیئرمین بول پڑے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

نجم سیٹھی پھر رمیز راجہ کے نشانے پر

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

ایشیا کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگے آنا ہوگا۔

ایشیا کپ، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ آئی سی سی کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپنائیں۔


متعلقہ خبریں