لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
عمران خان کو18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب
انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ ٹکٹ ہولڈر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
توشہ خانہ کیس کے جج کی بیوی کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہو گئی
سابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 مئی کو مرید کے میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
عمران خان نے پی ٹی آئی کے پاور شو کے حوالے سے گوجرانوالہ اور مرید کے کے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک سونپتے ہوئے واضح طور پر کہا ہمارا جلسہ ہر صورت میں ہو گا، جب حکومت کے لیے دفعہ 144 نہیں ہے تو ہمارے لیے کیوں ہے؟