زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 15 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوئی۔ فائرنگ کے باعث جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے ، عمران خان

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں