پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 17 روپے کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی، منگل سے قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 27 روپے کم ہو سکتی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کی بدولت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں