عمران خان کیخلاف کونسا آپشن استعمال کیا جائے؟ حکومت سوچ رہی ہے، عطا تارڑ

فواد چودھری چچا کے نام پر رشوت لیتا تھا، پرویز الٰہی نے حج کے دوران الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کل مریم نواز موقع پر خود موجود ہوں گی اور لیڈ کریں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کریں، حکومتی وزرا، احتجاج اعلان کے مطابق ہو گا، فضل الرحمان

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کل کیے جانے والے احتجاج کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا ہمارے لوگ بہت پرامن ہیں، پرامن احتجاج کریں گے،انصارالسلام ایک پرامن فورس ہے، ہمارے رضاکار بھی وہاں موجود ہوں گے، تحریک انصاف کی طرح ہم توڑ پھوڑ نہیں کریں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا، تمام تر فیصلے پارلیما ن کی طرف سے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعظم اور کابینہ پر توہین عدالت کیسے لگ سکتی ہے؟

منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پی ٹی آئی کو کالعدم بنا دیا جائے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے واضح کیا رانا ثنا اللہ اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پرمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں ان سے احتجاج ریڈ زون سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان جو کہیں گے ہونا وہی ہے کیوں کہ وہ اس احتجاج کو لیڈ کر رہے ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اگر وہ قائل نہیں ہوئے تو ان کی رضا مندی ہماری رضامندی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا تحریک ا نصا ف پرشیڈول 4 کے تحت پابندی لگ سکتی ہے، شیڈول 4 میں ڈال کر پابندی لگانے کی باقاعدہ ایک سوچ موجود ہے، اس پر مشاورت جاری ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، حکو مت سوچ بچار کر رہی کہ عمران خان کے خلاف کون سا آپشن استعمال کیا جائے؟

اے این پی کا کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی کی گئی، عمران خان کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے ہیں، اکتوبر میں پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں