پاکستانی خاتون کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا


پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نائلہ کیانی کے اکاؤنٹ سے جاری ایک پوسٹ میں اس خبر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نائلہ کیانی 2023 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما بن گئی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نیپال کے پہاڑی سلسلے میں پھنس گئے

پوسٹ کے مطابق نائلہ کیانی نے 14 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر شرپا پاسنگ ٹمبا کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر قدم رکھ کر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ ثمینہ بیگ کے بعد نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانؤٹ ایورسٹ سَر کرنے والے پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بھی بن گئیں۔

ماونٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ پاکستانی پرچم بلند

خیال رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naila Kiani (@naila._.kiani)


ٹیگز :
متعلقہ خبریں