ماسکو: روس کی ایک فیکٹری میں لگنے والی بڑی آگ کو 300 فائر فائٹر بجھانے میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے جنوبی حصے میں واقع شہر توگلیاٹی میں دروازے بنانے والی بڑی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: روسی طیارے اور ہیلی کاپٹرز مار گرائے
آگ کی شدت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 300 فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی 2 خصوصی ٹرینوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دروازے بنانے والی متاثری فیکٹری تقریباً 5 ایکڑ پر موجود ہے۔