لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
آئندہ سماعت پر لاہور ہائیکور ٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔