گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی گرفتار


پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر  یاسمین راشد کو بھی صبح ساڑھے چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد چھاپوں کے باعث گھر میں موجود نہیں تھیں،وہ ڈیفنس یا کیولری گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80 سالہ شوہرکوبھی گرفتارکیاگیا لیکن ان کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے 76 سالہ دیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب بھی زیر حراست ہیں۔


متعلقہ خبریں