عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

عمران خان (imran khan)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ دیئے بغیر ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک جدوجہد کا متقاضی ہے جو عوام نے کرنی ہے، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق فیصلے کو صبح سپریم کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں