لاہور: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ساتویں ایشیاء خواتین کرکٹ کپ کے میچ میں سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر ندا ڈار نے سری لنکا کی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی بیٹنگ کے دوران کپتان بسمہ معروف نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
جواب میں سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہر نہ کر سکی۔ یاسودا مینڈس 25 رنز کے ساتھ سری لنکا کی ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستانی ٹیم اپنا آئندہ میچ کل جمعرات کے روز ملایشیا کے خلاف کھیلے گی۔