بالی ووڈ فلم کئی سالوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے کیلئے تیار


رواں سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پنجابی فلم ‘کیری آن جٹا 3’ اس سال پاکستانی سینیما گھروں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

ملک بھر میں بالی ووڈ کی نئی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کو سینیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ پنجابی فلم ‘کیری آن جٹا 3’ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلیے ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال مرکزی کردار ادا کریں گے۔

معروف بھارتی اداکارہ کا پاکستان آنے کا اعلان

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے اسٹیج اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی پروموشن کے سلسلے میں بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کے آئندہ ماہ لاہور آنے کے بھی امکانات ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ انسٹاگرام پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اشارہ بھی دے چکی ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کی جانب سے فروری 2019 میں پاکستانی سینیما گھروں میں بھارتی فلمز کی نمائش پر پابندی لگائی گئی تھی۔ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں