ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے ہاتھ سے جانے کا امکان


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے بجائے سری لنکا کو دیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ‘انڈین ایکسپریس’ کے مطابق ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جاسکتی ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے جس میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کرنے کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ سری لنکا منتقل کیے جانے کے بعد میچز دمبولا اور پالی کیلے میں کھیلے جاسکتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کا معاملہ، بھارتی بورڈ کی نئی منصوبہ بندی سامنے آگئی

رپورٹس میں وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ستمبر میں یو اے ای میں موسم انتہائی گرم رہتا ہے۔ اس حوالے سے ورلڈ کپ سے پہلے یو اے ای میں ایشیا کپ کے انعقاد پر ایشین کرکٹ کونسل کے باقی ممبرز ممالک نے بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کا وینیو منتقل ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے انکار کے بعد پی سی بی نے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں