مکڑی نے چمگادڑ کا شکار کر لیا


کوئنز لینڈ: آسٹریلوی ریاست میں چھوٹی سے مکڑی نےچمگادڑ کے بچے کا شکار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوئنزلینڈ کے ایک گاؤں میں مکڑی کے جالے میں چمگادڑ کا بچہ پھنس گیا جسے نے مکڑی نے کھانے کی کوشش کی۔

چمگادڑوں کے ماہر کے مطابق اپنی سونار خاصیت کی بنا پر عموماً چمگادڑیں جالے میں نہیں پھنستیں تاہم یہ چھوٹا بچہ غلطی سے الجھ کر بے بس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان، بادل، بارش کی پیدائش، محکمہ موسمیات کا تحائف کا اعلان

خاتون کا کہنا ہے کہ یہ جالا ان کے گھر کے باہر بنایا گیا تھا، غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ چمگادڑ کا بچہ جال میں پھنسا ہے اور مکڑی اس کے حصے کھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ نسل کی مکڑیاں دیگر مکڑیوں کے مقابلے میں کچھ بڑی ہوتی ہیں اور پرکشش جالے بناتی ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس قسم کی مکڑی بڑے جانوروں کے دھڑ کے اندرونی کچھ حصے کھاتی ہیں انہیں شکار کے ہاتھ پیروں میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں