عمران خان، پی ٹی آئی کے کچھ رہنما عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں، سردار تنویر الیاس


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور تحریک انصاف کے کچھ لیڈر عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تحریک انصاف کے کچھ دوسرے لیڈرز ہماری پرائم انٹیلی جنس ایجنسی کے سینئرز آفیسرز کے خلاف لوگوں کے ذہنوں میں بدزنی پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ادارے کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات اور بدظنی پیدا کر رہے ہیں جہاں پر قوم اپنی مسلح افواج پر پورا یقین رکھتی ہے جبکہ عوام اور فوج کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےاعلیٰ فوجی افسر پرالزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، پاک فوج

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ قوم کو افواج پر فخر ہے جبکہ مخالفین پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ایسے عوام کو روکنے کے لیے تمام محب وطن پاکستانیوں کو آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عوامل کو روکنے کی ضرورت ہے جو پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں اور پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط رشتے میں دراڑ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں