عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار آجکل پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار آجکل پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، پی ٹی آئی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔

10 مئی سے جلسے کروں گا، ملک کو مشکل سے نکالنے کا ایمرجنسی پلان بنالیا، عمران خان

انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ثاقب نثار آج کل پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، ثاقب نثار کا بیٹا لوگوں کو ٹکٹ کی یقین دہانیاں کرا رہا ہے اور پیسے طلب کر رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناللہ نے کہا ہمیں کہا جا رہا آپ عدلیہ کی عزت نہیں کرتے جب کہ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، ہم عدلیہ سے تقاضا کرتے ہیں کہ انصاف کیا جائے، آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کے کردار کو بے نقاب کیا، ثاقب نثار نے تسلیم کیا کہ آواز ان کے بیٹے کی ہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا مسلم لیگ ن کے دور میں ملک ایٹمی طاقت بنا، نواز شریف نے لندن بلا کر کہا حالات ٹھیک نہیں، ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، عمران خان نے تب کہا کہ فورا الیکشن کا اعلان کریں ورنہ میں اسلام آباد آ کر بیٹھ جاؤں گا، اب پھر عمران خان کہہ رہا ہے کہ الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر آؤں گا، عمران خان سڑکوں پر آئے تو اسے گھر بھیجوں گا۔

عمران خان سر سے پائوں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، شہبازشریف

انہوں نے کہا ہم الیکشن جیتیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا، پاکستان مسلم لیگ ن عوام میں موجود ہے، جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا عوام کی خدمت کی، ملتان سے سکھر اور سکھر سے کراچی موٹر وے منصوبہ ہمارے دور میں شروع ہوا، موٹر ویز مسلم لیگ ن کے دور میں بنیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، تحریک انصاف نے پونے چار سال میں کوئی کام نہیں کیا، ترقی کا سفر مئی 2018 میں تب رکا جب ایک ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے، اگر یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا تو ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہ ہوتی، پورے فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں شروع نہیں کیا، ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا جب بھی ملک پر بحرانی کیفیت آئی تو ن لیگ نے ملک کو بحران سے نکالا، سازش کر کے ان لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔

عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس دائر

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جنرل باجوہ خود کہہ رہے کہ عمران کولانے کی غلطی ہم نے کی تھی، اب ہر کسی کو معلوم ہے کہ عمران خان کو کیسے لایا گیا؟


متعلقہ خبریں